News

Wishing you a blessed and peaceful Eid Mubarak. Your generous support for SKHAWET is deeply appreciated.

الحمدللہ، ہم رمضان المبارک کے نہایت قیمتی عشرے یعنی عشرۂ نجات میں داخل ہو رہے ہیں۔ یہ وہ خاص لمحات ہیں جن میں عبادت کے ساتھ ساتھ اللہ کی مخلوق کی خدمت سے اجر و ثواب کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔

آئیے، اس مبارک عشرے میں اپنی زکوٰۃ اور فطرانے سے یتیم اور مستحق گھرانوں کی زندگیوں میں آسانیاں بانٹیں، تاکہ ہماری سخاوت ہمیں شبِ قدر کی رحمتوں اور برکتوں کے قریب تر لے جائے۔ ان شاء اللہ!

عید کا پُرمسرت تہوار نئے کپڑے پہننے کی خوبصورت روایت اور پیاری سنت کا مظہر ہے۔ آئیے اِس عید پر سنتِ نبویﷺ کی پیروی کرتے ہوئے اپنی خوشیوں میں سفیدپوش، ضرورتمند رشتہ داروں، یتیموں اور مستحق افراد کو نئے کپڑے دے کر شریک کریں۔

سخاوت فاؤنڈیشن کی ہنرمند خواتین عمدہ کپڑے سے تیار کردہ بہترین سلائی شدہ دیدہ زیب جوڑے صرف 2200 روپے میں اسمال، میڈیم اور لارج سائز میں تیار کر رہی ہیں۔ آپ پاکستان کے کسی بھی شہر میں یہ خوبصورت جوڑے بآسانی بھجوا سکتے ہیں۔
اس کارِ خیر اور صدقۂ جاریہ میں آپ کی محبتوں اور تعاون کے منتظر ہیں-

ملک کے پسماندہ علاقوں میں تعمیر ہونے والی مساجد کچھ عرصے بعد فنڈز کی کمی کے باعث خستہ حالی اور مالی مشکلات کا شکار ہو جاتی ہیں۔ موجودہ پنکھے بجلی کے بھاری بلوں کی ایک بڑی وجہ ہیں۔

سن 2024 سے سخاوت فاؤنڈیشن کے رضاکار ایسی مساجد کی نشاندہی کر کے ان کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ کم بجلی خرچ کرنے والے ڈی سی پنکھے فراہم کر رہے ہیں، تاکہ غریب اور مستحق افراد سکون اور اطمینان کے ساتھ عبادت کر سکیں۔ آئیں،

اللہ کے گھروں کو آباد رکھنے میں ہمارا ساتھ دیں-

الحمدللہ! SKHAWET فاؤنڈیشن نے اس سال اپنے آبِ حیات منصوبے کے تحت جنوری سے مارچ کے دوران خیبر پختونخوا کے پسماندہ دیہاتوں میں کامیابی سے 11 ہینڈ پمپ نصب کیے ہیں۔ یہ ہینڈ پمپ دن رات 100 سے زائد ضرورت مندوں کو صاف اور میٹھا پانی فراہم کر رہے ہیں، ان کی پیاس بجھا رہے ہیں، اور زندگی کی بنیادی ضرورت کو پورا کر رہے ہیں۔

ہمارا عزم صرف یہیں تک محدود نہیں! ملک کے دیگر پانی کی قلت والے علاقوں میں بھی اس مشن کو آگے بڑھانے کے لیے منصوبہ بندی جاری ہے۔

یہ کارِ خیر آپ کی دعاؤں اور مدد سے ہی جاری رہ سکتا ہے۔ آئیے، اس صدقۂ جاریہ میں ہمارا ساتھ دیں اور زندگیوں میں آسانیاں پیدا کریں!

Thank You to All Our Wonderful Supporters!

Skhawet Apparels extends heartfelt gratitude to the Shehresaaz Eco Market organizers for granting us this wonderful opportunity. The event was a triumph, filled with vibrant energy and meaningful connections. Thank you to everyone who visited our stall, supported our mission, and appreciated the craftsmanship behind our designs. Your encouragement fuels our passion for sustainable and ethical fashion, and we look forward to sharing more of our work with you in the future.

A massive shoutout to our exceptional team for their unwavering dedication, hard work, and seamless coordination. From setting up to engaging with visitors, each of you played a vital role in making this event a success. Special appreciation to Dania, Warda, and Aysha for their commitment, and to Imtesal Ameena for her dynamic leadership. We are grateful to Sir Abbas for his invaluable time, to Saleem Khan for his support, and to our exhibition stars, Muhammad Saffi Khawaja and Muhammad Ali Khawaja, whose presence added to the event’s success.

This is just the beginning—let’s continue striving for excellence and making an impact together!

Warm regards,
The Skhawet Team

SKHAWET Foundation 2022 News

SKHAWET Foundation 2023 News

SKHAWET Foundation Previous Exhibitions